رائیونڈ روڈ: ڈرگ انسپکشن ٹیم کا غیر قانونی ادویہ ساز کمپنی پر چھاپہ

24 May, 2018 | 12:07 AM

عطاءسبحانی
Read more!

سید فخرامام:صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کی سربراہی میں ڈرگ انسپکشن ٹیم کا رائیونڈ روڈ پر واقع غیر قانونی ادویہ ساز کمپنی پر چھاپہ، فیکٹری کے مختلف یونٹس کا معائنہ، ٹیم کو مزید انکوائری کا حکم دے دیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے رایئونڈ روڈ میں واقع فیکٹری "ٹرائی گون فارماسوٹیکلز" میں چھاپا مارا گیا۔ اس موقع پر فیکٹری کے پروڈکشن یونٹ، سٹوریج ٹمپریچر سمیت دیگر یونٹس کی انسپکشن کی گئی۔خواجہ عمران نذیرکا کہنا تھا کہ چھاپہ مار ٹیم کی وہ خود بھی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ یہ فیکٹری ریکارڈ میں پہلے بھی ہائی رسک قرار دی جا چکی ہے۔ ڈرگ انسپکشن ٹیم کے مطابق فیکٹری میں مینوفیکچرنگ پروڈکشن یونٹ غیر معیاری، اور ہائی ٹمپریچر پر ادویات کو سٹور کیا گیا تھا جس پر فیکٹری کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:محکمہ صحت ٹی بی جیسی مہلک بیماری کی روک تھام کیلئے کوشاں ہے: خواجہ عمران نذیر

خواجہ عمران نذیرکا کہنا تھا کہ جعلی ادویات کا پھیلاؤ عوام کی صحت کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے اور ڈرگ انسپکشن ٹیم کی جانب سے بروقت کارروائیاں خوش آئند ہے۔

مزیدخبریں