ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہسپتال کا اچانک دورہ؛ شکایات کے انبار، وزیراعلیٰ نے پرنسپل اور ایم ایس کومعطل کردیا

جناح ہسپتال کا اچانک دورہ؛ شکایات کے انبار، وزیراعلیٰ نے پرنسپل اور ایم ایس کومعطل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مریم نواز نے  جناح ہسپتال کے پرنسپل اور ایم ایس کو فوری طور پر معطل کر نے کا حکم دے دیا ۔ 

 وزیراعلی مریم نواز اچانک جناح ہپستال پہنچ گئیں ، انہوں نے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا، جہاں مریم نواز کی مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت ہوئی۔ 

وزیراعلی مریم نواز نے میڈیسن اور ٹیسٹ کے بارےمیں دریافت کیا، جس پر مریضوں نے ایمرجنسی میں ادویات نہ ملنے کی شکایات لگائیں۔ مریم نواز ایمرجنسی وارڈ میں میڈیسن نہ ملنے پر سخت برہم ہوئیں ۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا، میڈیسن سٹور میں ادویات موجود ہونے اور مریضوں کو  ان ادویات سے محروم رکھنے پر وزیراعلی مریم نواز نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ اس معاملے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے وزیراعلی مریم نواز نے جناح ہسپتال کے پرنسپل اور ایم ایس کو معطل کر نے کا حکم دے دیا ۔