ویب ڈیسک : بنگلا دیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر تمیم اقبال کو دورانِ میچ سینے میں تکلیف کے باعث انجیو پلاسٹی کر دی گئی۔
ڈھاکا پریمئیر لیگ کے میچ میں تمیم اقبال کو دوران فیلڈنگ سینے میں تکلیف ہوئی تھی، جس کے بعد تمیم اقبال کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا تھا۔
اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسپتال میں طبی معائنے اور مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد تمیم اقبال کی انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے۔