ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہدچوہدری: میو اور جناح کے بعد سروسز ہسپتال میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت کا سنگین بحران ، حادثات کے ساتھ آنے والے مریضوں کی زندگیاں بچانے کیلئے چیسٹ ٹیوب تک ناپید ۔

تفصیلات کےمطابق سروسز  ہسپتال میں ایمرجنسی میں انجکشنز سپروفکولکساسین ، میڈازولم ، سوڈیم ویلپروایٹ سینڈوسٹیٹن ، فلومازینل ناپید ہوچکے ہیں، ایمرجنسی میں اینجی ٹیوب، سنگل چیمبر چیسٹ ڈرین ، شوگر سٹرپ ، ہینڈ سینیٹائزر کی قلت  ہوچکی ہے۔
علاوہ ازیں ایمرجنسی میں سیرپ بروفین ، پیراسیٹامول ، اسپرین سمیت طبی سامان ناپید ہے، ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کی زندگیاں ادویات کی قلت سے سنگین خطرے سے دوچار ہیں۔