ویب ڈیسک: معروف اینکر وسیم بادامی کے بابراعظم اور محمد رضوان کی ٹیم میں واپسی شمولیت سے متعلق پوچھے گئے معصومانہ سوال پر مصباح الحق کے دلچسپ جواب پر قہقہے لگ گئے۔
نجی چینل کے پروگرام میں قومی ٹیم کے دو سابق کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد نے بطور مہمان شرکت کی، پروگرام میں دونوں سے قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بارے سوالات کئے گئے۔
سابق کپتانوں نے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل نئی ٹیم کی کارکردگی پر اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے ٹیم کو کامیابی دلوائیں گے۔
جب وسیم بادامی نے بابر اور رضوان سے متعلق پوچھا کہ کیا ان دونوں پلیئر کا جلد ہی ٹیم میں کم بیک ہو گا؟ تو مصباح نے دلچسپ جواب دیا کہ ’لگتا ہے آپ ہمیں نوکری سے نکلوائیں گے‘
یہ سننا تھا کہ سب ہنسنے لگے اور خود مصباح بھی مسکراتے ہوئے کہنے لگے کہ آپ کے جو معصومانہ سوالات ہیں ناں!
مصباح نے جواب دیا کہ جب آپ ٹیم بنانے لگتے ہیں تو نہ پرانے کھلاڑیوں کو نظرانداز کرتے ہیں اور نہ نئے پلیئرز کو چھوڑتے ہیں بلکہ آپشنز تیار کیے جاتے ہیں تاکہ اپنی ضرورت کے مطلوبہ کھلاڑی سے نتائج حاصل کیے جا سکیں۔