سعید احمد سعید: لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کے دوران 102قیمتی موبائل فونز کی سمگلنگ ناکام بنادی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق بینکاک سےآنیوالی پرواز345سےمسافرسے102قیمتی موبائل فونز برآمد کر لیے،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کلیکٹرکسٹم طیبہ کیانی کی خفیہ اطلاع پرکی گئی،مسافرملک شاہدحسین کوحراست میں لےکرمقدمہ درج کردیاگیا۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق پنجاب کےتمام ایئرپورٹس پرسمگلنگ کی روک تھام کاعمل جاری ہے،کلیکٹرکسٹم طیبہ کیانی کی سربراہی میں کارروائی جاری ہے۔