سٹی42: غلام نبی میمن دوسری مرتبہ آئی جی سندھ بن گئے.
غلام نبی میمن پولیس سروس جوائن کرنے کے بعد 29 مختلف عہدوں پر کام کرچکے ہیں. وہ اکتوبر 1991 میں اے ایس پی بھرتی ہوئے تھے۔
ملتان اور جھنگ میں بطور اے ایس پی تعینات رہے ، پھر بوسنیا میں اقوام متحدہ کے تحت امن مشن میں بوسنیا میں بھی تعینات رہے ۔1997 میں بوسنیا سے واپسی پر انہیں اے ایس پی ماڈل ٹاؤن لاہور لگایا گیا۔ انہیں نومبر 1997 میں ایس پی گھوٹکی بنایا گیا۔ وہ ایس پی اور ایس ایس پی لاڑکانہ بھی رہے ، کراچی میں ایس ایس پی ملیر کی پوسٹ پر کام کیا۔ غلام نبی میمن مئی 2003 میں وزیر اعلی سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری بھی رہے۔