مسجد حرام میں حجاج کے لئے بین الاقوامی زبانوں میں رہ نمائی کی ایپ کا آغاز

24 Mar, 2024 | 09:25 PM

سٹی42: حرمین شریفین کے نگران ادارے  "صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین" نے مسجد الحرام میں زائرین اور معتمرین کی رہ نمائی کے لیے اسمارٹ گائیڈ ڈیوائسز نصب کر دی ہیں جو زائرین کو  ان کی  زبانوں میں مذہبی فرائض کی ادائیگی کے متعلق رہ نمائی فراہم کررہی ہیں۔

مسجد الحرام میں زائرین کو ان کی اپنی زبانوں میں رہنمائی فراہم کرنے کی یہ سروس کئی زبانوں میں فراہم کی جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے سربراہ الشیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا کہ صدارت عامہ دینی امورکے استفسارات کے لیے اسمارٹ ڈیوائسزکے ذریعے معیاری مذہبی خدمات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔زائرین کو ان کے سوالات کے جوابات دینے کے انتظام نے مواصلات کے ڈیجیٹل ذرائع فراہم کیے ہیں۔ ٹیکنالوجی، ڈیجیٹلائزیشن، جدید مواصلات اور سمارٹ ایپلی کیشنز میں سرمایہ کاری کا مقصد  زائرین کے شرعی استفسارات کا جواب دینا اور لوگوں میں مذہبی اور علمی بیداری کی سطح کو بہتر کرنا ہے۔

مزیدخبریں