سٹی42: مسجد الحرام میں ضرورت مند زائرین کے لئے وہیل چیئرز کہاں کہاں موجود ہیں، سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے نقشہ جاری کر دیا۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام مین عبادات کے لئے جانے والے صرورت مند افراد کی وہیل چئیر تک رسائی آسان بنانے کے لئے ان مقامات کا نقشہ شائع جاری کیا ہے جہاں مسجد الحرام میں ضرورت مند معتمرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے وہیل چیئر دستیاب ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنے اکاﺅنٹ سے ایک پوسٹ میں کہا کہ ضرورت مند حاجیوں اور معذوروں، بزرگوں اور بیماروں کی سہولت کے لیے وہیل چیئر ایک سے زیادہ جگہوں پر دستیاب ہیں۔وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ مسجد حرام میں پش گاڑیاں مشرقی اسکوائر ،باب علی اسکوائر، مغربی اسکوائر ،الشبیکہ پل اور جنوبی اسکوائر ،اجیاد اسکوائر میں دستیاب ہیں۔