آج شب بارش کہاں کہاں ہونے کا امکان ہے، میٹ آفس نے پیشگوئی کر دی

24 Mar, 2024 | 09:05 PM

سٹی42: پاکستان کے میٹ آفس نے بتایا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج شب موسم خشک  رہے گا۔ بعض علاقوں میں بادل موجود رہیں گے۔ گلگت بلتستان، کشمیر او رملحقہ علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔


پیر کے روز موسم کی صورتحال 

 اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔ 

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا ۔

پنجاب کے  بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا ۔ اس دوران مری، گلیات اور گردو نواح میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں