ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان مزدور کسان پارٹی کے زیر اہتمام فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پاکستان مزدور کسان پارٹی کے زیر اہتمام فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان مزدور کسان پارٹی کے زیر اہتمام فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں پر مرد و خواتین کارکنان نے فلسطینی پرچم تھامے اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف نعرے بازی کی ، مظاہرین نے حکومت پاکستان سے فلسطینی بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
رہنما مزدور کسان پارٹی کامریڈ عرفان علی کی قیادت میں منعقدہ احتجاجی مظاہرہ دبئی ٹاؤن چوک رائیونڈ روڈ پر کیا گیا جہاں مرد و خواتین کارکنان نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں بھی فلسطینی عوام پر اسرائیلی ظلم و بربریت جاری ہے جبکہ اقوام عالم اور امت مسلمہ کی خاموشی قابل افسوس ہے۔

دوسری جانب مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اقوام عالم اور امت مسلمہ فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کو روکنے کے لئے موثر کردار ادا کرے مظاہرین نے حکومت پاکستان سے بھی فلسطینی بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔