عابد چوہدری: باٹا پور کے ٹیڑا گاؤں میں 18 سالہ دوشیزہ کی خودکشی، 18 سالہ بریحہ نے نامعلوم وجوہات پر کھاد کیمیکل پی کر اپنی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق دوشیزہ کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر پھر بھی اس کی جان نہ بچائی جا سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی، اس کو جاننے کیلئے تحقیقاتی اداروں نے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس اور فرانزک ٹیم کی کاروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش مردہ خانہ منتقل کر دی ہے۔