برائلر مرغی  بھی غریب کی پہنچ سے باہر ،قیمت میں بڑا اضافہ 

24 Mar, 2024 | 10:42 AM

Imran Fayyaz

 (سعید احمد) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 مرغی کا گوشت 32 روپے مہنگا ہونے سے برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 612 روپے فی کلو ہوگیا۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 406  جبکہ پرچون ریٹ 422روپے کلو ہوگیا ہے۔ 

 دوسری جانب  فارمی انڈے 273 روپے فی درجن ریٹ جاری کیا گیا ہے۔ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 8070 روپے جاری کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں