لاہور:صبح سویرے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار،رواں ہفتے موسم کیسا رہے گا،اہم پیشگو ئی

24 Mar, 2024 | 08:27 AM

Imran Fayyaz

(فاطمہ خان)روزے داروں پر قدرت مہربان ،صبح کے اوقات میں بارش کے بعد ماہ صیام میں ٹھنڈآ گئی۔شہر کا درجہ حرارت 22  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہےجبکہ رواں ہفتے وقفے وقفے بارش کی پیشگوئی بھی کر دی۔
برکھا کے بعد شہر میں سرد ہواؤں کا راج برقرار ہے، ہوا کی خنکی میں اضافہ کے باعث درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 تک جانے کے امکانات ظاہر کیے گئے۔

 ہوامیں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ ہوا۔ ہوا 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے بارشوں سپیل وقفے سے برسنے کی پیشگوئی ظاہر کی گئی۔

 بارش کے باعث فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ظاہر ہوئی۔ عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور26 نمبر پر آگیا۔ ائیرکوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 82 ریکارڈ ہوئی۔

 دوسری جانب   پنجاب   کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا ۔ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہے گا۔

مزیدخبریں