عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

24 Mar, 2024 | 02:10 AM

سٹی42: ماضی میں کرکٹ حکام کی زیادتیوں کا شکار  انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دینے والے  قومی آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لی ۔

عماد وسیم نے سوشل میڈیا  پر اپنے ایک پیغام میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے دستیابی کا اعلان کر دیا ۔عماد وسیم نے حالیہ پی ایس ایل کے میچوں میں متاثر کن کارکردگی دکھائی تھی۔ ان کی ریٹائرمنٹ واپس لینے کی پوسٹ سامنے آنے پر کرکٹ کے مداحوں نے  ان کے اس فیصلے کو سراہا ۔ بعض شائقین نے انہیں قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے حوالے سے مفید مشورے  دیئے، بعض نے ان کی قومی کرکٹ ٹیم مین واپسی کی دعائیں کیں، 

مزیدخبریں