کپڑے کی دوکان پر بچی کے ریپ کا شرم ناک واقعہ

24 Mar, 2024 | 01:55 AM

سٹی42: بہاولنگر میں عیدگاہ روڈ پر 15 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

 دکاندار نے کپڑا خریدنے کے لئے آنے والی بچی کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ  بچی کی والدہ کی درخواست پر دکاندار کیخلاف ریپ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

زیادتی کا شکار ہونے والی بچی اپنی والدہ کے ساتھ عید کے کپڑے خریدنے کے لئے دکان پر گئی تھی۔ ایف آئی آر کا متن

 دکاندار ملزم عمران نے الف نامی 15 سالہ بچی کو کپڑے کے گودام میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچی کی  والدہ کے آنے پر ملزم بچی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے شرم ناک حرکت کرنے والے ملزم کو  اب تک  گرفتار نہیں کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں