شہر میں ڈاکو راج برقرار، بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا

24 Mar, 2024 | 01:47 AM

This browser does not support the video element.

اسرار احمد:  شہر میں ڈاکو راج برقرار، بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔

لوئر مال کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو گلی میں کھڑے لڑکوں سے موبائل فون لے اڑے۔سٹی 42 نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔واردات آج رات الحبیب پارک بلال گنج میں نوجوان زمان علی اور حسام منیر کے ساتھ ہوئی۔سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان دکھائی دیتے ہیں۔ملزمان گلی میں کھڑے لڑکوں کو دیکھ کر موٹر سائیکل روک لیتے ہیں۔

ایک ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا، دوسرے نے اسلحہ کی نوک پر لوٹ مار شروع کی۔ملزمان گن پوائنٹ پر دونوں لڑکوں سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ملزمان بظاہر افغان باشندے معلوم ہوتے ہیں۔متاثرین نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ لوئر مال میں جمع کرا دی۔

مزیدخبریں