پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف 5 نئے مقدمات، ضمانت کی درخواست تاحال دائر نہیں کی

24 Mar, 2023 | 10:36 PM

Bilal Arshad

ویب ڈسیک: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد کے تھانہ رمنا، کھنہ اور بھارہ کہو میں درج پانچ مقدمات میں ضمانت کی درخواست تاحال دائر نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے 18 مارچ کو پانچوں مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کیں،امن و امان کی صورتحال کے باعث عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش نہ ہو سکے،عمران خان کے وکلانے گاڑی میں ہی عمران خان کی حاضری لگوانے کی استدعا کی۔

عمران خان کو پانچوں مقدمات میں عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا،عمران خان کے وکلانے عدالت میں دائر پانچوں درخواستیں واپس لے لی تھیں۔

مزیدخبریں