ویب ڈیسک: شہر لاہور میں بارش کے بعد متعدد علاقے اور شاہراہیں بارشی پانی میں ڈوب گئے۔
تفصیلات کے مطابق تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، جن میں عامر ٹاؤن، خواجہ احمد حسان روڈ ، میاں امیرالدین پارک تا الکریم سوسائٹی مین روڈ، ایل ڈی اے تاجپورہ سکیم بابری مسجد چوک شامل ہیں۔
بارش کا پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی بے حد متاثر ہوئی، لوگ حادثات سے بچنے کے لیے محتاط انداز میں ڈرائیونگ کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں نکاسی آب کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے۔