(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے مسلسل دورے جاری ،وزیر اعلی ماڈل بازار ٹاؤن شپ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ نےبازار میں موجود مرد و خواتین کی شکایات پر فوری ایکشن لیا اور ہدایت کی کہ سیل پوائنٹ پر آنے والے ہر شہری کو مفت آٹا دیا جائے۔
ماڈل بازار ٹاؤن شپ کےدورے کے دوران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فری آٹے کی فراہمی کے حوالے سے شہریوں کی شکایات پر عملے کو فوری ہدایات دیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آٹے کا معیار اور وزن بھی چیک کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ماڈل بازار میں موجود عوام سے آٹے کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔
شہریوں نے مفت آٹے کی فراہمی کے پروگرام کو سراہا، بعض شہریوں نے شناختی کارڈز کی تصدیق کے حوالے سے شکایات کیں۔