وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا جناح ہسپتال کا اچانک دورہ 

24 Mar, 2023 | 08:29 PM

This browser does not support the video element.

سٹی 42: وزیر اعلی نے  ایمرجنسی میں مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولتوں کا جائزہ لیا ۔ 

وزیر اعلی نےمریضوں اور تیمارداروں سے  علاج معالجے کی  سہولتوں کے بارے پوچھا اور  مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کی ہدایت کی ۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے  ہسپتال کے امور سے متعلق  کمیٹی روم میں جاری اجلاس میں  بھی شرکت کی ،وزیر اعلی  پنجاب محسن نقوی کو جناح ہسپتال میں مریضوں کے ڈائیلسز پروگرام کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

 وزیر اعلیٰ پنجا ب کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کے تعاون سے ہسپتالوں میں علاج معالجے اور دیگر سہولتوں کو بہتر بنایاجائے گا۔گوہر اعجاز نے جناح ہسپتال میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مثال قائم کی ہے۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے چیئرمین۔پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ۔ایم ایس ہسپتال  اور فیکلٹی ممبرز سے بھی ملاقات کی اور صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم ۔معروف سماجی وکاروباری شخصیت گوہر اعجاز۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن۔پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج اور متعلقہ حکام  اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزیدخبریں