(ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں پیپلز کالونی پولیس کی حراست سے مقدمہ قتل میں گرفتار ایس ایچ او فرار ،ملزم ایس ایچ او صفدر عطاء کو قائم مقام ایس ایچ او نیاز احمد پولیس ملازمین کے ہمراہ متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کیلئے لیکر آیا تھا۔ ملزم سیشن کورٹ کے باہر پہلے سے موجود اپنے دوست کی کار میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔
سابق ایس ایچ او کو پکڑنے کی کوشش کے دوران قائم مقام ایس ایچ او گرنے سے زخمی ہو گیا،ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ایس ایچ او کو ہسپتال منتقل کر دیا،ملزم کے خلاف گزشتہ روز تھانہ میں عابد نامی نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،ایس ایچ او صفدر عطاء کو سی پی او نے گزشتہ روز معطل کیا تھا۔