مشیر کھیل وہاب ریاض کا نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا دورہ 

24 Mar, 2023 | 07:38 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک : مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا دورہ  کیا ۔

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نئی ٹرف بچھانے کے کام کا جائزہ بھی لیا ،ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن بھی ساتھ تھے۔ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے مشیر کھیل پنجاب کو نئی سنتھٹیک ٹرف کے بارے بریفنگ دی۔

 مشیر کھیل  پنجاب کا کہنا تھا کہ منیشنل ہاکی سٹیڈیم تاریخی اہمیت کا حامل ہے، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، نئی ٹرف سے ہاکی کے کھلاڑیوں کو سہولت ملے گی، وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ نئی  ٹرف بچھانے کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا،نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی اپ گریڈایشن سے انٹرنیشنل ایونٹس بھی کرائے جاسکیں گے اور ہر کھیل کو فروغ دینے کے لئے اہم اقدامات اٹھائیں گے۔

مزیدخبریں