احسن اقبال کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس طلب

24 Mar, 2023 | 07:19 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سی ڈی ڈبلیو پی نے 21.28 ارب روپے مالیت کے چھ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی، اس کے علاوہ ملتان میں 6 ارب 18 کروڑ روپے موسم کی پیش گوئی کا سسٹم نصب کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

اجلاس میں اسکردو میں 250 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام کی منظوری دی گئی۔اسپتال پر 6 ارب 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ اجلاس میں تین ارب 9 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کا ڈی آئی خان ڈویلپمنٹ پیکیج منظور کیا گیا، اس منصوبے کے تحت ڈی آئی خان شاہراہ کو دو رویہ کیا جائے گا۔ 

اجلاس میں ناگ سے گچک تک شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا۔

مزیدخبریں