ٹک ٹاک پر پابندی؟ بڑی وجہ سامنے آ گئی

24 Mar, 2023 | 09:14 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: برطانوی پارلیمنٹ نے اپنی تمام ڈیوائسز اور نیٹ ورک میں ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے سائبر سکیورٹی کے پیش نظر پارلیمنٹ کے زیر استعمال ڈیوائسز میں چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی۔برطانیہ نےگزشتہ ہفتے سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگائی تھی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ میں بھی پارلیمنٹ سے منسلک نیٹ ورک میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  امریکا اور کچھ یورپی ممالک بھی سکیورٹی خدشات پر سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک پر پابندی لگا چکے ہیں۔

مزیدخبریں