ویب ڈیسک: لندن میں قائد پاکستان مسلم لیگ ن نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان سے بڑا فراڈیا اور دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس پر پیٹرول بم کس لیے پھینکے گئے ، یہ سب کس نے سکھایا، پولیس والے نہ بھاگتے تو کیا ہوتا، یہ سب ناقابلِ برداشت ہے ، حکومت نے جے آئی ٹی بنادی جو تمام معاملات کی چھان بین کرے گی ، ایسے لوگوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد بھی تھا اس کاکسی کو علم نہیں تھا، دنیاجانتی ہے یہ ہیرا پھیر اور فراڈیا تو پہلے ہی تھا، اب واسطہ پڑا ہے تو یہ سامنے آیاہے، اس سے بڑا فراڈیا اور نہ اس سے بڑا دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں دیکھا، یہ تو ہر معاملے میں دوسروں سے نمبر لے کر آگے آگے جارہا ہے۔
پیٹرول بم پھینکنے کے واقعے پر نوازشریف نے کہا کہ پہلی دفعہ کسی سیاسی جماعت کی طرف سے اس طرح کی حرکت ہوئی ہے، یہ ناقابل برداشت ہے، ایسےلوگوں کے خلاف بھرپورایکشن ہوناچاہیے۔