انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، وزیراعظم کو پھر 50 ہزار روپے جرمانہ  

24 Mar, 2022 | 11:28 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کو ایک مرتبہ پھر 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر مالاکنڈ نے وزیر اعظم عمران خان پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی وجہ سے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق وزیر اعظم نے روکنے کے باوجود مالاکنڈ   (در گئی) کا دورہ کیا۔

عمران خان کو وضاحت کیلئے 22 مارچ کو طلب بھی کیا گیا تھا لیکن وزیر اعظم ڈی ایم او آفس میں ذاتی حیثیت یا وکیل ذریعے پیش نہ ہوئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کو جمعرات کو دوبارہ وضاحت کیلئے بلایا گیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔اس کے علاوہ مراد سعید، علی زیدی کو بھی50، 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم اور وزرا کو جرمانے کی رقم 27 مارچ تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ عمران خان 3 روز تک حکم نامہ پر الیکشن کمیشن میں اپیل کر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے لوئر دیر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا

مزیدخبریں