(عرفان ملک)شہر میں ڈاکوؤں اور چوروں کی تین سو سے زائد وارداتوں کے مقدمات درج کیے گئے جس میں شہری کروڑوں روپے مالیت کی نقدی ، زیورات ، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں ڈاکووں اور چوروں کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈکیتی اور چور کی300 سے زائد وارداتیں ہوئیں جس میں دو کروڑ سے زائد مالیت کا سامان اور نقدی زیورات سمیت دیگر قیمتی اشیا لاہوریوں کا لوٹ لیا گیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران آٹھ گھر اور دکانیں ڈاکووں کے گروہوں نے لوٹ لیں ، چور 52 شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور سات گاڑیاں چوری کر کے لے گئے، اسی طرح گھروں اور دکانوں کے تالے توڑنے کے سات مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں چوری کی 208 وارداتوں میں کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
دوسری جانب زرائع کا کہنا تھا کہ متعدد درخواستوں پر پولیس نے تاحال مقدمات کا اندراج تاحال نہیں کیا گیا۔