(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ کترینہ کیف نے بھارتی فلم نگری میں زبردست انٹری مارتے سپرہٹ فلمیں کیں۔ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے ان کو متعارف کرایا جس کے بعد کترینہ کی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اداکارہ نے ایک راز سے پردہ اٹھاتے کہا کہ وہ اکشے کمار کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنے کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری کو ہمیشہ کے لئے خیر آباد کہنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تفصیلات کےمطابق کترینہ کیف ایک برطانوی ہندستانی اداکارہ اور ماڈل ہے جو اب تک متعدد ہندی زبان کی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔تاہم 2007 میں فلم 'نمستے لندن' ریلیز ہوئی جس کی عکس بندی مکمل ہونے کے بعد کترینہ کیف نے بالی وڈ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
ماضی میں ہونے والے ایک بھارتی شو 'کافی ود کرن' میں کترینہ کو یہ گمان ہوا کہ ان کے ایسا کرنے کی وجہ لوگوں باتیں کررہے ہیں، لوگ جو کچھ میرے بارے میں منفی باتیں کرتے تھے میں انہیں حقیقت مان لیا کرتی تھی۔
کترینہ کا کہناتھاکہ میرا خیال تھا کہ یہ فلم باکس آفس پر بالکل بزنس نہیں کرے گی اور یہ ایک ناکام فلم ہوگی اسی لیے انہوں نے عکس بندی مکمل ہونے کے بعد بالی وڈ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔اداکارہ نے بتایا کہ ناصرف بالی وڈ بلکہ میں نے ممبئی چھوڑنے کا بھی فیصلہ کرلیا تھا۔فلم کے ریلیز ہونے کے بعد 'نمستے لندن' نے اتنا بزنس کیا جن کو تصور نہیں تھا اور بالی ووڈ کی سپر فلموں میں اس کا شمار ہوا۔