فیس بک کی دوستی محبت میں تبدیل ،جاپانی خاتون شادی کیلئے سرگودھا آگئی

24 Mar, 2022 | 04:43 PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جاتا ہےکہ محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور یہی بات جاپان کی رہائشی ایک خاتون نے ثابت کی جو پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر سرگودھا پہنچ گئی۔

آج کل  سوشل میڈیا نے پوری دنیا کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب کر دیا اور کوئی بھی شخص ایک ملک میں بیٹھ کر دوسرے ملک کے لوگوں سے بات چیت اور دوستی کر سکتا ہے اور اکثر یہ دوستی محبت میں بدل جاتی ہے اور پھر اپنی محبت کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے لوگ ایک ملک سے دوسرے ملک تک کا سفر کرلیتے ہیں۔ ایسا ہی جاپان کی رہاشی حیاسا کاسایاکا نامی خاتون نے کیا جو  فیس بک پر سرگودھا کے رہائشی ملک رضوان کی محبت میں جاپان سے پاکستان آگئی۔

 محبت کی خاطر جاپانی خاتون اپنی پانچ سالہ بیٹی کے ہمراہ پاکستان آ کر اپنے دوست ملک رضوان کے ساتھ سرگودھا میں صاحبزادہ قاضی نگاہ مصطفی چشتی کے ہاتھ کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی، مفتی صاحب نے ایمان کی استقامت کیلے دعا کروائی اور جاپانی خاتون کا اسلامی نام عائشہ اور بچی کا نام حنافاطمہ رکھا جس کے بعد خاتون کا نکاح رضوان کے ساتھ کر دیا گیا۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپانی خاتون کی یہ چوتھی شادی ہے اور وہ ایک بچی کی ماں بھی ہے،دولہا کے اہلخانہ نے بیٹے کی خوشی کی خاطر جاپانی بہو کو قبول کر لیا،خاتون کی بیٹی نے بھی اسلام قبول کر لیا،شادی کی تقریب میں عزیز و اقارب اور دولہا کے دوستوں نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں