ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائپرسونک میزائل کی حیران کن خصوصیات؛ کن ممالک کے پاس موجود؟

 A hypersonic missile exceeds
کیپشن: hypersonic missile
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہائپرسونک میزائل کی دو اقسام ہیں، ایک کروز ہائپرسونک اور دوسری قسم کروز گلائیڈوہیکل کی ہے۔ ہائپرسونک اسلحے کو روکنا ناممکن ہے۔

تفصیلات کےمطابق ہائپرسونک میزائل آوازکی رفتارسےپانچ گنا یعنی میک 5 سے زیادہ تیز، یعنی ایک ثانیے میں 1715میٹر کی رفتار سےپرواز کا اہل میزائل ہے۔یہ میزائل آواز کی رفتار سےکم رفتارپرجانے والوں میزائلوں اورمیک 1 اور میک 3 کی درمیانی رفتار والے سپرسونک میزائلوں کے مقابلے میں اپنی الٹرہائی سپیڈ اوربآسانی نقل وحرکت کی قابلیت کے ساتھ دفاع کے میدان میں انقلاب برپا کردینے والا اسلحہ ہے۔

ہائپرسونک میزائل کی دو اقسام ہیں، ایک کروز ہائپرسونک اور دوسری قسم کروز گلائیڈوہیکل کی ہے۔ہائپرسونک  کروز  میزائل ایسا نان بیلسٹک میزائل ہےجو ہائی سپیڈ جیٹ موٹرکے استعمال سے اپنے ہدف تک پہنچتا ہے جبکہ ہائپر سونک گلائیڈوہیکل،  بیلسٹک میزائل سے مشابہہ ہے اور اسے قوسی مدار میں فائر کیاجاتا ہے۔یہ میزائل ہدف تک پہنچنے کے لئے گلائیڈنگ وہیکل استعمال کرتا ہے۔

امریکہ،چین اور روس نے ہائپرسونک میزائل بنائے ہیں اور ان کی صلاحیت کو آزمانے کے لئے مختلف تجربات کئے ہیں۔اگرچہ کثیر تعداد میں ممالک یہ نئی اسلحہ ٹیکنالوجی تیار کرنےکی دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں۔ان ممالک کے میزائل ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔ روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ میں اپنے کنزال میزائل کو متعارف کرایا اور اس طرح یہ ہائپرسونک اسلحہ پہلی بار جنگ میں استعمال ہوگا۔

ماہرین کا کہناتھا کہ ہائپرسونک اسلحے کو روکنا ناممکن ہے اس اسلحے کی نہ صرف نشاندہی مشکل ہے بلکہ کم بلندی پرسفر، فوری نقل وحرکت اور الٹرہائی سپیڈ کی وجہ سےاس اسلحے کو فی الوقت روکنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer