پی ایچ اے کا مفت ایڈوٹائزنگ کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

24 Mar, 2022 | 04:02 PM

(درنایاب) پی ایچ اے کا سرکاری اداروں کیلئے مفت ایڈوٹائزنگ کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ، سرکاری اداروں سے عائد فیس کا 10 فیصد جبکہ پرائیویٹ سپانسرز کو 25 فیصد  ادا کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے چھ کیٹیگری پر مشتمل شاہراہوں پر ٹیکس فیس عائد کرنے کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا ،  سرکاری اشتراکی مہم کے لئے اے پلاٹینم روڈ پر 1250 فیس فی پول ہفتہ وار فیس عائد کرنے کی تجویز ہے ۔ اے گولڈ کیٹیگری روڈ پر 1075 فیس فی پول ہفتہ وار فیس عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، اے کیٹگری روڈ پر 900 روپے، بی سلور روڈ پر 725 روپے اور بی برونز کیٹیگری روڈ پر 550 روپے فی پول ہفتہ وار فیس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سرکاری اداروں پر تشہیر اور کمپین کرنے پر کسی قسم کی فیس عائد نہیں ہوتی تھی ۔
 

مزیدخبریں