بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کیسی لڑکی سے شادی کے خواہشمند؟

24 Mar, 2022 | 03:27 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری کی سپر ہٹ اداکارہ جیکی شرف نے اپنی منفرد اداکاری کی کئی ایوارڈزحاصل کئے۔جیکی شروف کے بیٹےٹائیگر شروف بھی عوام میں کافی مقبول ہیں، ان کی مقبولیت کی وجہ خود کی فٹنس اور ایکشن فلمیں ہیں۔اداکار کس قسم کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں اس بارے خود ہی بتادیا۔ 

تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ میں قدم رکھتے ہی چھاجانے والے اداکار ٹائیگر شروف کے مداحوں تقریباً دنیا بھر میں موجود ہیں۔ اداکارکی ایکشن فلموں نے اچھی کمائی کرتے متعدد ریکارڈ بھی توڑے، فلموں کے ہٹ ہونے پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے، ٹائیگر شروف نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ کیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔

 ٹائیگر نے 2015 میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ اپنی ہونے والی اہلیہ میں کن خصوصیات کو دیکھنا پسند کریں گے۔اس پر جواب دیتے ٹائیگر کا کہناتھا کہ ایسی لڑکی سے شادی کروں گا جس کا تعلق گاؤں سے ہوگا، میں چاہتا ہوں کہ جب بھی کام سے گھر پہنچوں تو وہ میری خدمت کرے تاکہ سارے دن کی تھکن دور ہوجائے۔

ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ مجھے اس قسم کی لڑکیاں پسند ہیں جو گھروں کے کام کاج میں ماہر ہوں اور اپنے گھر کو وقت دیں۔

اداکار کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی گئی جس پر ٹائیگر نے ٹویٹر کا سہارا لیتے اپنے بیان کی وضاحت کی اور معذرت کرتے کہا کہ میں خواتین کی بہت عزت کرتا ہوں، میرے بیان کا وہ مطلب نہیں تھا جو لوگوں کو سمجھ آیا۔

مزیدخبریں