شاہد سپرا: وزیراعظم کی جانب سے بجلی کے بلوں پر ملنے والے ریلیف پر کڑی شرائط عائد کر دی گئیں ۔
رپورٹ کے مطابق لیسکو نے وزیراعظم کی جانب سے شہریوں کو دئیے جانیوالے ریلیف کا نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق صرف سنگل فیز میٹر کے حامل بجلی کے صارفین کو ریلیف ملے گا جبکہ صارفین کو 699 یونٹس استعمال کرنے پر پانچ روپے فی یونٹ ریلیف دینے کی منظوری دی گئی ۔ 700 سے زائد یونٹس استعمال کرنے والوں کو لیسکو ریلیف نہیں دے گا۔
تھری فیز میٹرز کنکشن رکھنے والے صارفین وزیراعظم ریلیف سے محروم رہیں گے اسی طرح بجلی کے بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کو ریلیف نہیں مل سکے گا ۔ یادرہے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ ماہ بلوں پر ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا ۔