(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل نے ثانیہ عاشق کا دوپٹہ پسینہ پونچھنے کیلئے استعمال کرنے پر اُن سے معافی مانگ لی۔
22 مارچ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران مفتاح اسماعیل نے ثانیہ عاشق کے دوپٹے سےا پنا چہرہ صاف کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،ا س موقع پر پرویز رشید، حنا پرویز بٹ، خرم دستگیر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے چہرہ صاف کرنے پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ثانیہ عاشق میری بہن ہیں۔ میں نے اپنا چہرہ صاف کرنے کیلئے پہلے جیب میں موجود ٹشو نکالا تھا لیکن بعد میں جب دوسری بار اپنا چہرہ صاف کرنے لگا تو بے دھیانی میں ثانیہ عاشق بہن کے دوپٹے سے کرلیا۔
مفتاح اسماعیل نے اپنی ٹوئٹ میں ثانیہ عاشق سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’یقیناً میں اپنے اس عمل پر معافی مانگتا ہوں۔