خاتون نے ایک منٹ میں 19 چکن نگٹس کھا کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

24 Mar, 2022 | 03:04 PM

ویب ڈیسک:برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ایک منٹ میں 19 چکن نگٹس کھا کر  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا۔

گنیز بک کی ویب سائٹ نے خاتون کی ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ لیہ شٹ کیور کا تعلق برطانیہ کے ویسٹ مِڈلینڈز سے ہے جنہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں کھانے کے پروگرام میں مدعو کیا گیا۔

یہ پروگرام اٹلی کے شہر میلان میں ہوا،  شو میں لیہ نے ایک منٹ میں 20 نگٹس کھانے کا چیلنج قبول کیا، کھانے والے 19 نگٹس کا وزن 12.5 اونس تھا۔

برطانوی خاتون کوششوں کے باوجود بھی 20 نگٹس کھانے کا چیلنج پورا نہ کرسکیں لیکن وہ 19 نگٹس کھانے میں کامیاب رہیں جس کے بعد یہ ریکارڈ قائم ہوا۔

خاتون نے  2020 میں نیلا زائسر نامی خاتون کا بنایا گیا ریکارڈ توڑا جنہوں نے  10.51 وزن کے نگٹس کھائے تھے۔اس سے قبل بھی انکا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام ہے۔لیہ ایک منٹ میں سب سے زیادہ ٹماٹر کھانے کا بھی اعزاز بھی رکھتی ہیں۔

مزیدخبریں