ویب ڈیسک:آسڑیلوی کرکٹراسٹیو اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 8 ہزار رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے۔ 32سالہ بیٹسمین نے لاہور میں ہونے والےٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں تیز ترین 8 ہزار رنز مکمل کر لیے۔
اسٹیو اسمتھ اپنا85واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے 151 اننگز میں 8000 رنز مکمل کیے۔ اسٹیو اسمتھ سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا کے پاس ہے جنہوں نے 152 اننگز میں 8 ہزار رنز بنا رکھے ہیں۔
یادرہے کہ سری لنکن کھلاڑی کمارسنگاکارا ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار، 10 ہزار، 11 اور 12 ہزار رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔