ن لیگ کے بعد جے یو آئی نے بھی لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل کردیا

24 Mar, 2022 | 01:20 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے بعد جمیعت علماء اسلام  ( ف )نے بھی مہنگائی مکاؤ مارچ کا شیڈول تبدیل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے ملک بھرسے روانہ ہونے والے قافلے 25مارچ کی بجائے اب 26 مارچ کواسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ڈی آئی خان سے قافلہ 26 مارچ کو روانہ ہوگا جو شام پانچ بجے ہکلہ انٹرچینج پہنچے گا۔ پارٹی ترجمان کےمطابق صوبہ سندھ ، بلوچستان، پنجاب اور کے پی کے قافلے قیادت کی ہدایت کے مطابق روانہ ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق تمام قافلے 26 مارچ کی شام اسلام آباد میں داخل ہوکر سری نگر ہائی وے جی نائن پر جمع ہوں گے۔

ے یو آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان کے مطابق جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے قافلے 25 مارچ کی بجائے اب 26 مارچ کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔

مزیدخبریں