وزیراعظم عمران خان کی قوم کو مبارکباد

24 Mar, 2022 | 01:20 PM

M .SAJID .KHAN

(محمدساجد)وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کی کامیاب میزبانی پر قوم کو مبارک باد دی۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کی کامیاب میزبانی پر قوم کو مبارک باد دی۔

عمران خان نےکا کہناتھا کہ امت کے اتحاد کی عکاسی وسیع پیمانے پر اقدامات پر اتفاق سے ہوتی ہے، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے منصفانہ اسباب کو آگے بڑھانا؛ افغانستان میں انسانی بحران، اسلامو فوبیا کا مقابلہ اور مسلمانوں کی حالت زار۔

بطور سی ایف ایم  چیئر، پاکستان عالمی سطح پر امت کی آواز کو مضبوط کرنے کے لیے اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت داری کو فروغ دے گا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خلاف موثر اقدامات کرنے پر ٹویٹ کیا تھا۔ عمران خان کا کہناتھا کہ کوروناء وباء سے نمٹنے کے لئےجس بہترین حکمتِ عملی کا سہارا لیا گیا اس پر میں اپنی حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔عالمی وباء کےخلاف ہماری حکمت عملی بلاشبہہ جنوبی ایشیاء کے تمام ممالک سے بہتر تھی۔

مزیدخبریں