چودھری نثار کی وزیراعظم سے ملاقات کی تردید آگئی

24 Mar, 2022 | 01:05 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق  سینئر سیاستدان چودھری نثار علی خان کی وزیراعظم عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

قریبی ذرائع کے مطابق سینئرسیاستدان چودھری نثار علی خان نے وزیراعظم عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں کی، وہ بنی گالہ وزیراعظم سے ملنے گئے نہ کوئی ایساپروگرام ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار گزشتہ تین دنوں سے اپنے آبائی علاقہ چکری میں حلقہ کی عوام کیساتھ موجود ہیں۔ ان کاوزیراعظم سے ملنے کاکوئی پروگرام بناہے اور نہ ارادہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی چودھری نثار سے ملاقات ہوچکی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا تھا کہ چودھری نثار کیساتھ 50 سال پرانا تعلق ہے۔ تحریک عدم اعتماد سے ایک روز قبل اپوزیشن کو سرپرائز دوں گا۔

مزیدخبریں