ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہول سیل ڈیلر کو ایف بی آر ٹیم سے ہاتھا پائی مہنگی پڑگئی

ہول سیل ڈیلر کو ایف بی آر ٹیم سے ہاتھا پائی مہنگی پڑگئی
کیپشن: FBR Action Against Hole Sale
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی :ہال روڈ پر موبائل فونز کے سب سے بڑے ہول سیل ڈیلر کو ایف بی آر کی ٹیم سے ہاتھا پائی مہنگی پڑگئی۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس کی ٹیم گزشتہ 8روز سے ہال روڈ پر واقع "یونس موبائلز"کے اندر بیٹھ کر سیلز کا ریکارڈ مرتب کررہی ہے , ایف بی آر کی طرف سے یونس موبائل کی سیلز کی مانیٹرنگ کا عمل 16مارچ سے  تاحال جاری ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس کی ٹیم پوائنٹ آف سیلز سے منسلک نہ ہونے پر سیکشن 40بی کے تحت سیلز کی مانیٹرنگ کررہی ہے۔مانیٹرنگ سے مرتب کردہ ریکارڈ کا یونس موبائل کی ظاہرکردہ سیلز کے ریکارڈ سے موازنہ کیاجائےگا۔

یونس موبائل کی ظاہرکردہ سیلز کے اعدادوشمار میں ہیرپھیر ثابت ہونے کی صورت میں ٹیکس قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔