وزیراعلیٰ پنجاب  کی رہائشگاہ سے ریکارڈ کہاں گیا ؟ ن لیگ قرار داد لے آئی

24 Mar, 2022 | 12:28 PM

Muhammad Zeeshan

فصیح اللہ: وزیراعلیٰ ہاﺅس سے سرکاری ریکارڈ غائب کرنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی۔

مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی۔ قرار داد  میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سرکاری رہائشگاہ سے بھی ڈیٹا نکال لیا گیا ہے اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری رہائشگاہ سے  لیپ ٹاپ اور فوٹیجز وغیر بھی ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان وزیراعلیٰ ہاﺅس سے اہم سرکاری ریکارڈ غائب کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔سرکاری ریکارڈ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہوسکتا۔ تمام سرکاری ریکارڈ منتقل کرنے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔

مزیدخبریں