الیکشن کمیشن کابلاول بھٹوکو نوٹس ،پیش ہونےکا حکم

24 Mar, 2022 | 08:59 AM

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے مالاکنڈ میں جلسے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو بھی نوٹس جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کو 25 مارچ کو خود یا اپنے وکیل کے ذریعے ڈی ایم او آفس مالاکنڈ میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو کو یہ نوٹس انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مالاکنڈ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ہم عوام کی طاقت کے ساتھ کٹھ پتلی کو بھگائیں گے، پارلیمنٹ میں اس کٹھ پتلی کا مقابلہ جمہوریت سے کریں گے۔

مزیدخبریں