طلبا کی رجسٹریشن کا عمل جاری، ڈیڈلائن دیدی گئی

24 Mar, 2021 | 08:03 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)چار سال ڈگری پروگرام کے لیے نجی کالجز کی رجسٹریشن کا عمل جاری،ڈی پی آئی کالجز کو 70 کیسز موصول ، رجسٹریشن 31 مارچ تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر مختلف پروگرامز  کے لئے نجی کالجز کی رجسٹریشن کا عمل تعطل کا شکار تھا۔نجی کالجز میں چار سال ڈگری پروگرام کے لیے ڈی پی آئی کالجز کیجانب سے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ 31 مارچ مقرر کی گئی ہے۔محکمے کو رجسٹریشن کے لیے صوبہ بھر سے 70 کے قریب کیسز موصول ہوچکے ہیں۔محکمے کی جانب سے رجسٹریشن کے لیے درخواستیں موصول ہونے کے بعد کالجز کے وزٹ شروع ہونگے۔

واضح رہے کہ  پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے پرائیویٹ، امپرو ڈویژن، لیٹ کالج، سپیشل کیٹگری اور سماعت سے محروم ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس، سائنس، بی اے ، بی ایس سی پارٹ ٹوسالانہ امتحان کی رولنمبر سلپس جاری کر دی ہیں، جو پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ ریگولر امیدوار اپنے متعلقہ کالج سے رول نمبر سلپس حاصل کر سکتے ہیں۔طلباء نے کورونا وباء کے پیش نظر فروری دوہزار اکیس میں پارٹ ون کے امتحانات لینے کے بعد اپریل میں پارٹ ٹو کے امتحانات لینے کیخلاف احتجاج کیا تھا۔

یاد رہے کہ 35 دنوں کے وقفے سے ایک ہی ڈگری کے دوسرے تحریری امتحانات، پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے اساتذہ اور طلبہ کو نئی مشکل میں ڈال دیا،فروری 2021 میں بی اے/ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ون کے امتحانات دینے والے یکم اپریل کو پارٹ ٹو کے امتحانات بھی دینگے۔پرائیویٹ اور سرکاری کالجز کے اساتذہ اور طلبا کے مطابق کورونا کے باعث پارٹ ٹو کا سلیبس پورا ہوا ہے اور نہ ہی معمول کی کلاسز ہوئیں۔
 

مزیدخبریں