سٹی 42: بجلی سےچلنےوالی گاڑیاں بنانےوالی معروف کمپنی ٹیسلانےبٹ کوائن میں گاڑیاں بیچنےکاباقاعدہ اعلان کردیا۔ ٹیسلاکےبانی ایلن مسک نےکہاکہ اب ہمارے گاہک بٹ کوائن کےذریعےگاڑیاں خرید سکتےہیں، امریکا سے باہر رہنے والے افرادکےلئےیہ آفررواں سال کےآخر تک لائی جائےگی۔
ٹیسلاکےبانی ایلن مسک نےکرپٹوکرنسی بٹ کوائن کےذریعےگاڑیوں کی فروخت کااعلان کردیا۔ ایلن مسک نےٹویٹ میں کہاکہ کہ اب آپ بٹ کوائن کےذریعے ٹیسلاکی گاڑی لےسکتےہیں، ایلن مسک کامزید کہناتھاکہ امریکاسےباہررہنےوالےکسٹمرزرواں سال کےآخرتک گاڑیاں خریدسکیں گے۔ ایلن مسک کےٹویٹ کےبعد بٹ کوائن کی قیمت میں 4 فیصد کااضافہ ہوگیا۔
ٹیسلانےگزشتہ ماہ 1.5 بلین ڈالرکےبٹ کوائن خریدےتھےجس کےبعد انہوں نےبٹ کوائن کےذریعےگاڑیوں کی خریدوفروخت کااعلان کیاتھا۔ ایلن مسک کاکہناتھاکہ بٹ کوائن کوروایتی کرنسی میں تبدیل نہیں کروایاجائےگا۔