امتحانات نہ لینے کا مطالبہ مسترد،رولنمبر سلپس جاری

24 Mar, 2021 | 06:51 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)طلباء کا امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ مسترد،،پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے بی اے ، بی ایس سی ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ٹو امتحانات کے لئے رولنمبر سلپس جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے پرائیویٹ، امپرو ڈویژن، لیٹ کالج، سپیشل کیٹگری اور سماعت سے محروم ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس، سائنس، بی اے ، بی ایس سی پارٹ ٹوسالانہ امتحان کی رولنمبر سلپس جاری کر دی ہیں، جو پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ ریگولر امیدوار اپنے متعلقہ کالج سے رول نمبر سلپس حاصل کر سکتے ہیں۔طلباء نے کورونا وباء کے پیش نظر فروری دوہزار اکیس میں پارٹ ون کے امتحانات لینے کے بعد اپریل میں پارٹ ٹو کے امتحانات لینے کیخلاف احتجاج کیا تھا۔

واضح رہے کہ 35 دنوں کے وقفے سے ایک ہی ڈگری کے دوسرے تحریری امتحانات، پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے اساتذہ اور طلبہ کو نئی مشکل میں ڈال دیا،فروری 2021 میں بی اے/ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ون کے امتحانات دینے والے یکم اپریل کو پارٹ ٹو کے امتحانات بھی دینگے۔پرائیویٹ اور سرکاری کالجز کے اساتذہ اور طلبا کے مطابق کورونا کے باعث پارٹ ٹو کا سلیبس پورا ہوا ہے اور نہ ہی معمول کی کلاسز ہوئیں۔

طلبا نےشعبہ امتحانات کے فیصلے کےخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔بیشتر کالجزکے پرنسپلز اور طلبا نے کنٹرولر امتحانات پنجاب یونیورسٹی کے نام خط لکھتے ہوئے مطالبہ کیا ہے ، امتحانات کچھ ماہ کے لئےملتوی کردیئے جائیں تاکہ سلیبس مکمل کیا جا سکے،چند طلبا نے وزیراعظم پورٹل پر شکایات بھی درج کرا دیں۔

پی یو کنٹرولر امتحانات کے مطابق کورونا کی وجہ سے پچھلے سال امتحانات نہیں ہوسکے، اگر یہ امتحانات لیٹ کرتے ہیں تو ایم اے میں داخلے تاخیر کا شکار ہوجائیں گے ،کالجز کو پہلے ہی لکھ دیا تھا کے تھرڈ ائیر کے نتائج کا انتظار کئے بغیر طلبا کو فورتھ ائیر کی تیاری کروائیں۔
 

مزیدخبریں