(سٹی42)پاکستانی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پہچان بنارہے ہیں جس سےصارفین بھی ان کو پسند کرتے اور ان کی ویڈیوز پر تبصرے کرتے نظر آتے ہیں، سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک سٹار نے اپنا جیون ساتھی چن لیا اور رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق مشہور ٹک ٹاک سٹار نے اچانک زندگی کااہم فیصلہ کرتے مداحوں کو چونکا دیا، ٹک ٹاک کی دنیا میں اپنی پہچان بنانے والے شہر قائد کے سٹار عُمر کراچی نے نکاح کرلیا۔ ٹک ٹاک سٹار نے خوشی کی خبر سناتے مداحوں کے ساتھ اپنے نکاح کی ویڈیوز اور کچھ تصاویر بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ویڈیوز کے کیپشن میں سٹار عمر کراچی نے لکھا کہ ’الحمداللّہ! اللّہ تعالیٰ کے کرم سے ہمارا نکاح ہوا۔‘
ٹک ٹاک سٹار نے لکھا کہ ’میری زندگی میں جو سب سے بہتر تھا اللّہ تعالیٰ نے اُسے میرے حق میں کیا۔‘علاوہ ازیں اپنی اہلیہ کے بارے لکھا کہ ’آپ جتنی حسین ہیں اُس سے کہیں زیادہ آپ کی سیرت خوبصورت ہے۔اللّہ تعالیٰ نے آپ کو میرا نصیب بنایا، اب دُعا ہے کہ آپ کو تمام خوشیاں دے سکوں۔
ایک ویڈیو میں ان کو اپنی اہلیہ کے ساتھ رقص کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے جس کو مداح پسند کررہے ہیں اور ملے جلے کمنٹس کررہے ہیں،اس کے علاوہ عُمر نے اپنے نکاح کی تقریب کی کچھ دلکش تصویریں بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں۔واضح رہے کہ عُمر کراچی کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 19 لاکھ فالوورز ہیں۔