ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شفقت انکل کنفرم جنتی ہیں؛ وزیر تعلیم سوشل میڈیا پر چھا گئے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود
کیپشن: Shafqat Mehmood
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کورونا کی بڑھتی سنگین صورتحال کے پیش نظر پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند کردیئے گئے ہیں۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ایک بار پھر ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت صوبائی وزرا تعلیم کی کانفرنس ہوئی، جس میں ملک سمیت تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں کورونا کی شدت زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے جبکہ نویں تا بارہویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں ہوں گے۔ وفاقی وزیر کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کا سمندر اُمڈ آیا اور شفقت محمود ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ تمام طلب علموں کو بہت مبارک ہو، ہمارے شفقت انکل کنفرم جنتی ہیں۔

ایک صارف نے پنجاب کے طلبا کی شفقت محمود کو مزاحیہ میم لکھتے ہوئے کہا کہ میری جان تجھ پہ تیری ماں صدقے، میری جاں صدقے پورا پاکستان صدقے۔ 

جب کہ ایک صارف نے شفقت محمود کی چند تصاویر شیئر کیں اور انہیں سپر ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا سارے سپر ہیروز کیپس نہیں پہنتے۔