(سٹی42) مسلم ن کی نائب صدر مریم نواز کاکہنا تھا کہ پہلے ہی کہہ چکی ہوں جتنا انتقام ہونا تھا ہوچکا،جتنا برداشت کرنا تھاکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ روانگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی مقدمہ ہے،انتقام سہہ کے برداشت کرکے ان کو ایکسوز کیا ہے،اب اگر عمران خان کی حکومت مشکل میں آئی ہے اسکی کشتی ڈوب رہی ہے،نیب کو موقع نہیں دیا جائے گا کہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کو بچائے، اس کے لئے سیاسی انجینئرنگ کرے۔
مریم نواز کا کہناتھا کہ میں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ انکے انتقام کو روکنا ہے اور اسکا مقابلہ بھی کرنا ہے،میں نے اس بار انکے لئے آسان شکار نہیں بننا,پیپلز پارٹی کی اپنی سٹریٹیجی ہے، ہماری اپنی ہے،کچھ کامن گولز ہیں جس میں ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں،سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں,بلاول سے میرا ایک اچھا تعلق ہے،میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، رواداری کی سیاست اور انھیں نبھانا جانتی ہوں،نیب کو نیب کے علاوہ سب چلا رہے ہیں،پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی، اس میں کسی کا عمل دخل نہیں۔
مریم نوازکا مزید کہناتھا کہ عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کریں گے،اگر عمران خان گھر نہ جارہا ہوتا تو مریم نواز کو نیب بُلانے کی ضرورت نہ پڑتی،نیب کی بھیانک تاریخ میں پہلی مرتبہ اسے ریڈ زون بنایا گیا،اسی سے پتہ چلتا ہے کہ نہتی عورت کا کتنا خوف ہے، نواز شریف اور عوام کا کتنا خوف ہے اسی لئے تھر تھر کانپ رہے ہیں،مجھے نیب کے آفس بلایا اور مجھ پر واتلانہ حملہ کیا۔
مریم نواز کا کہناتھا کہ میری گاڑی پر لیزر گن سے فائر کیا، پوری دنیا نے وہ ویڈیو دیکھی،یہیں سے پتہ چلتا ہے کہ کون خوف میں ہے اور کون گھر جا رہا ہے۔