ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ق لیگ کی طلبا کے لیپ ٹاپ پٹواریوں کو دینے کی مخالفت

pm laptop scheme 2021
کیپشن: pm laptop scheme
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

‏سٹی 42: پٹواریوں کو لیپ ٹاپ دینے کا معاملہ،رہنما مسلم لیگ ق چوہدری مونس الہی نے طلبہ کی بجائے پٹواریوں کو لیپ ٹاپ دینے کی مخالفت کر دی۔

ہائرایجوکیشن کمیشن نے پنجاب کی یونیورسٹیوں اورتعلیمی بورڈز کے پاس موجود طلبہ کےہزاروں لیپ ٹاپس پٹواریوں کےحوالے کرنےکا فیصلہ کیا ہے ۔ ق لیگ کے رہنما مونس الہی کا ‏کہنا ہے کہ موجودہ ⁦‪کورونا بحران میں  مستحق اورلائق طلبہ کوآن لائن تعلیم کےلیےلیپ ٹاپس کی زیادہ ضرورت یاپٹواریوں کو؟  چوہدری مونس الہی نے محکمہ ہائرایجوکیشن کمیشن کو اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کی اپیل کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ سابق دور حکومت میں طلبا کے لیے خریدے گئے لیپ ٹاپ اب تحریک انصاف کی حکومت پٹواریوں کو دے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابقہ حکومت میں لیپ ٹاپ سکیم کے تحت حاصل کئے گئے لیپ ٹاپ پٹواریوں کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔  

 نوجوان طالب علموں کے لیے گئے لیپ ٹاپ اب پٹواریوں کو دئیے جائیں گے، محکمہ بورڈ آف ریونیو ہائرایجوکیشن کے پاس موجود لیپ ٹاپ نئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں میں تقسیم کرے گا۔ حکومت پنجاب میں چار ہزار سے زائد نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعلیم یافتہ پٹواری بھرتی کرے گی۔

نئے بھرتی کئے جانے والے پٹواریوں کو ریونیو اکیڈمی میں تعلیم بھی دی جائے گی۔ پٹواریوں کو پورے پنجاب میں گاؤں کی سطح پر بننے والے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں تعینات کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت رواں برس کے آخر تک 8 ہزار نئے اراضی ریکارڈ سنٹرز بنا دیئے جائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer